ملک بھر کے ائرپورٹس پر نئی اور جدید ا سکیننگ مشینیں نصب کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260108-01-9
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن
اتھارٹی، ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے تمام بڑے چھوٹے ایئرپورٹس کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جدیدا سکیننگ مشینوں کی تنصیب کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، نئی مشینوں کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت اسکیننگ میں مدد ملے گی، نئی جدیدا سکیننگ مشینیں لگائے جانے کے بعد ا سمگلنگ روکنے میں معاون ثابت ہوگا، نئی اسکیننگ مشینوں سے سکیورٹی اقدامات بھی بہتر کرنے میں معاونت ہوگی۔دوسری طرف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان سے معلوم ہوا کہ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری نجکاری سمیت مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ سے متعلق حکومت کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔