الزام اور جوابی الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ الزام اور جوابی الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مشترکہ مسائل کے حل کیلئے بیٹھنا ہوگا، مائنس پلس کے بجائے ڈیوائیڈ اور ملٹی پلائی کی سیاست کی بات کرتا ہوں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان فورم بننا چاہئے۔فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہیں گے، کامران ٹیسوری بھی سہیل آفریدی کو گورنر ہاؤس میں مدعو کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فاروق ستار
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔