data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ نے روسی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے سے متعلق امریکی آپریشن میں اپنی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔

بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار آئل ٹینکر پر امریکی کوسٹ گارڈ کی کارروائی کے حوالے سے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اس مشن میں امریکا کا ساتھ دینے کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلح افواج نے اس کارروائی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

جان ہیلی نے بتایا کہ امریکا کی درخواست پر برطانیہ نے جہاز کو قبضے میں لینے کے عمل میں معاونت فراہم کی، اور یہ تعاون بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا تھا، جس پر روسی وزارتِ خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔ روسی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور انہیں بحفاظت واپس بھیجا جائے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکر

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی