پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بےبنیاد بیان کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا ریکارڈ ہے کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔