وینزویلا میں امریکی کارروائی و صدر کے اغوا کی اقوام متحدہ کے دستور و عالمی قانون کی نظر میں حیثیت؟ کیا امریکی کارروائی دفاعی اقدام تھا؟ کیا امریکا اسرائیل کی کالونی بن گیا ہے؟ کیا امریکا اور اسرائیل رجیم چینج کیلئے ایران پر حملہ کرنے والے ہیں؟ کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیر اعلانیہ جنگ کا آغاز ہو چکا ہے؟ کیا پاکستان کیلئے امریکا قابل اعتماد دوست ہے؟ کیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کیلئے بھارت، اسرائیل اور امریکا ایک پیج پر ہیں؟ کیا جنگ کی صورت میں پاکستان دفاع کیلئے ایٹمی ہتھیار استعمال کریگا؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سابق پاکستانی سفیر و تجزیہ کار ظفر ہلالی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںظفر ہلالی معروف سابق پاکستانی سفارت کار، سینئر تجزیہ نگار اور ماہر عالمی امور ہیں، وہ یمن، نائیجیریا اور اٹلی میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انکے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے ہے، جو بعد ازاں بھارت آکر آباد ہوگئے تھے۔ آپ کے والد آغا ہلالی اور چچا آغا شاہی بھی معروف پاکستانی سفارتکار گزرے ہیں۔ وہ بطور سینئر سیاسی تجزیہ کار و ماہر عالمی امور پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز کے پروگرامات کا حصہ ہوتے ہیں، وہ اپنے بے لاگ تجزیوں کے حوالے سے معروف ہیں۔ وہ کالم نگار بھی ہیں، تسلسل کے ساتھ آپ کے کالم معروف پاکستانی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد کا حصہ بنتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے امریکا کی جانب سے وینزویلین صدر کے اغوا، ایران پر حملے کی دھمکی، پاک افغان کشیدگی، پاکستان کے خلاف بھارت و اسرائیل کا گٹھ جوڑ سمیت موجودہ عالمی منظرنامے سے متعلق سابق پاکستانی سفیر ظفر ہلالی کے ساتھ کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق پاکستانی پاکستان کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی