سٹی 42:اسمارٹ میٹر منصوبے میں مبینہ ساڑھے 6 ارب روپے کرپشن اسکینڈل پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، لیسکو، گیپکو، میپکو، فیسکو نے ریکارڈ پیش کردیا۔

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک

ایف آئی اے تحقیقات میں 3 لاکھ اسمارٹ میٹرز کا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر دینے کا انکشاف سامنے آیا، ذرائع نے بتایا کہ لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو نے ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کردیا، ایف آئی اے نے گیپکو، میپکو، فیسکو کو ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کررکھے تھے۔

بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف

ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ ایف آئی اے کو فراہم کیا گیا ہے، مبینہ غیرقانونی ٹھیکوں، جعلی دستاویز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔تحلیل شدہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز میں غیرقانونی شرکت کا الزام ہے، لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو افسران سے ایف آئی اے نے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ذرائع نے کہا کہ لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو افسران سے 20، 20 سوالات کے جواب تحریری وصول کیے گئے، ایف آئی اے نے 7 اپریل کے بعد دیے گئے تمام ٹھیکوں اور ٹینڈرز کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ لیسکو بڈنگ کی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی ایف آئی اے نے حاصل کرلیا ہے، ایف آئی اے نے آڈٹ اعتراضات، اندرونی نوٹنگز اور وارننگز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا، کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ یا کاروبار جاری رکھنے سے متعلق فیصلوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔

ٹریفک حادثے میں  4 طالب علم جان کی بازی ہار گئے

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لیسکو گیپکو میپکو فیسکو لیسکو گیپکو میپکو فیسکو گیپکو میپکو فیسکو لیسکو گیپکو میپکو فیسکو لیسکو گیپکو میپکو فیسکو لیسکو

پڑھیں:

بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان

اسلام آباد:

وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے، تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم لانے کی تجاویز ہیں، بچوں کے فارمولا دودھ، گھی، کوکنگ آئل سمیت درجنوں اشیائے خورونوش سیلز ٹیکس کے تیسرے شیڈول میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ میں سالانہ 20 کروڑ روپے سیل پر 25 ہزار روپے فکس ٹیکس دینا ہوگا جس پر تاجروں کو آڈٹ سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے، آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی ٹیکس اقدامات شامل ہوں گے، نئے بجٹ میں سپر ٹیکس میں ایک سے دو فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔

بجٹ میں شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، چائے کی پتی، چینی، خشک دودھ اور  اس سے تیار شدہ مصنوعات سمیت درجنوں اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ان درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جن اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس عائد ہے اسے اگلے بجٹ میں بھی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جس سے ان اشیاء کے مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈی کٹس پر سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2026ء سے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ مقامی طور پر تیار یا اسمبلڈ کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فی صد سیلز ٹیکس 30 جون 2026ء تک نافذ رہے گا اسی طرح ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت بھی 30 جون 2026ء کو ختم ہو جائے گی اور اس میں مزید رعایت دیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے اس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر پانچ روپے فی لیٹر وصول کی جا سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں کرپٹو ٹریڈنگ پر 10 سے 30 فی صد تک کیپیٹل گین ٹیکس نافذ کیا جا سکتا ہے جس کیلئے ٹیکس ایکٹ 2001ء کے سیکشن 37 میں کرپٹو ٹرانزیکشنز سے متعلق کیپیٹل گین کی شق شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود