پاراچنار، برخاست مسیحی ملازمین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: متاثرہ ملازمین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم، ٹی ایم او، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، انجمن حسینیہ پاراچنار اور ضلع کرم کے عوام سے فوری نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، برخاست مسیحی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 52 برخاست ملازمین گزشتہ طویل عرصے سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ ان کی تنخواہیں بند ہیں۔ متاثرہ ملازمین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم، ٹی ایم او، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، انجمن حسینیہ پاراچنار اور ضلع کرم کے عوام سے فوری نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے ٹی ایم اے پاراچنار میں اپنی خدمات نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیتے آ رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں ماہانہ تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے انہیں 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی جو بعد ازاں بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی، لیکن اب وہ رقم بھی ادا نہیں کی جا رہی۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برخاست مسیحی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ خیبر پختونخوا
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔