اسمارٹ میٹر منصوبہ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسمارٹ میٹر منصوبے میں مبینہ ساڑھے 6 ارب روپے کی کرپشن اسکینڈل پر ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو نے ایف آئی اے کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر غیرقانونی ٹھیکوں، جعلی دستاویزات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ الزام ہے کہ تحلیل شدہ کمپنیوں نے ٹینڈرنگ کے عمل میں غیرقانونی طور پر شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو کے افسران سے تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جبکہ ہر افسر سے 20، 20 سوالات کے تحریری جوابات بھی وصول کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے کمپنیوں سے 7 اپریل 2025 کے بعد دیے گئے تمام ٹھیکوں اور ٹینڈرز کا جزوی ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ٹھیکے دینے کے عمل میں مبینہ طور پر لیسکو افسران کی ملی بھگت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسمارٹ میٹر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا شبہ ہے۔ لیسکونےنئےاسمارٹ میٹرزکی خریداری میں پیپراقوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔