اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں تازہ ترین حملوں میں 11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے اسرائیل 1100 مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں، جس سے فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آخری یرغمالی کی باقیات فراہم کرے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک حماس سے آخری یرغمالی کی باقیات نہیں مل جاتیں، غزہ میں جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی طرف نہیں بڑھا جائے گا اور نہ ہی رفح کراسنگ کھولا جائے گا۔
واضح رہے کہ اگرچہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اپنے حملے روکنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں دہشت گردی کے واقعات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کے بعد سے 1100 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں 11 سالہ بچی سمیت مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں اسرائیل کا جنگ بندی کا دعویٰ ایک غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے، کیونکہ اس کی مسلسل فوجی کارروائیاں اور فلسطینیوں کے قتل عام سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کے عزائم اب بھی مکمل طور پر جارحانہ ہیں۔
ویب ڈیسک
وہاج فاروقی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کی خلاف فلسطینی شہید
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔