اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، دو نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم سالانہ 175 کروڑ، سیالکوٹ 185 کروڑ روپے فیس ادا کرے گی، دو نئی ٹیموں کی مجموعی سالانہ فیس دیگر پانچ کی فیس سے 34 فیصد زائد ہے۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی مجموعی سالانہ فیس 264 کروڑ بنتی ہے، نئی ویلیو ایشن کے بعد قلندرز کی سالانہ 67 کروڑ، کنگز کی 64 کروڑ روپے ہے، پشاور زلمی کی 49 کروڑ، اسلام آباد کی 78 کروڑ، کوئٹہ کی 38 کروڑ روپے ہے۔

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی۔

مالکان کو ٹیم برقرار رکھنے پر پرانی فیس میں نئی ویلیو کی 25 فیصد فیس کا اضافہ شامل کرنا تھا، 10ویں ایڈیشن میں 108 کروڑ کی فیس ادا کرنے والی ملتان سلطانز کے مالکان نے ٹیم اونرشپ نہیں برقرار رکھی۔

علی ترین کی دستبرداری کے بعد اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف