مقررین نے شہدائے مقاومت، شہدائے اسلام وپاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ہے، جس خطے میں ہم موجود ہیں یہ خطہ شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، کسی بھی قوم کے لیے شہداء اُس کی بقاء کا ضامن ہوتا ہے، ہم نے شہادت کا سبق کربلا سے سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مقاومتی بلاک کربلا سے منسلک ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان تحصیل تونسہ شریف کے زیراہتمام ملک گیر عشرہ تکریم شہداء کے سلسلے میں امام بارگاہ بستی حمل تونسہ شریف میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے رہنما مولانا سید ذوالفقار حسین شاہ اور مولانا علی حسن کانجو نے خطاب کیا۔ مجلس عزا میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مقررین نے شہدائے مقاومت، شہدائے اسلام وپاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ہے، جس خطے میں ہم موجود ہیں یہ خطہ شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، کسی بھی قوم کے لیے شہداء اُس کی بقاء کا ضامن ہوتا ہے، ہم نے شہادت کا سبق کربلا سے سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مقاومتی بلاک کربلا سے منسلک ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم