پی ٹی آئی کا کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔
انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کےعوام بھرپورساتھ دیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجےکراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج باضابطہ طور پرجلسے کا اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے۔
کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں: ٹرمپ
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔