پنجاب کے تمام اسکول اور کالجز 12 جنوری کو کھلیں گے، وزیر تعلیم نے جعلی خبروں کی تردید کی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں اور کالجز کی سردیوں کی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر ہمایوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری 2026 کو شیڈول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں سے گریز کیا جائے۔
Schools & Colleges will Open on The 12th of January Inshallah.
Pls Avoid Fake News ????
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) January 9, 2026
وزیر تعلیم رانا سکندر ہمایوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اسکول اور کالجز 12 جنوری کو کھلیں گے انشاء اللہ۔ براہ کرم جعلی خبروں سے گریز کریں۔‘ انہوں نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر نہ کریں اور صرف سرکاری اعلان پر بھروسہ کریں۔
پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی سرکاری اور نجی اسکولوں کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک مقرر کر دی تھیں۔ تاہم، کچھ نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ کو 6 جنوری سے کلاسز شروع کرنے کے احکامات دیے جانے کی اطلاعات کے بعد افواہوں نے جنم لیا۔
اس صورتحال کے پیش نظر والدین اور تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نجی اسکولوں کو سرکاری شیڈول پر عمل کرنے کے لیے سختی سے ہدایات دے تاکہ تعلیمی سال متاثر نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔