2025 میں طورخم بارڈر سے کتنے افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
2025 میں طورخم بارڈر پر آمدورفت کرنے والے مسافروں کی تعداد 10 لاکھ 7 ہزار 530 رہی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے 2025 کے دوران طورخم بارڈر پر آمدورفت سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ سال طورخم بارڈر پر 5 لاکھ47 ہزار 727 افغان اور دیگر مسافر ویزا و پاسپورٹ پر پاکستان آئے۔
رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 59 ہزار 803 افغان اور دیگر مسافر ویزا و پاسپورٹ پر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے گئے۔
لنڈی کوتل ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان حکام نے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 4 لاکھ 65 ہزار 121 افغان شہری رضاکارانہ طور پر وطن واپس گئے جبکہ 51 ہزار 736 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پکڑ کر وطن واپس بھیج دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قبضے میں لیے گئے 40 ہزار 908 پی او آر اور اے سی سی کارڈز افغان کمشنریٹ کے حوالے کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 287 افراد کو طورخم بارڈر پر حراست میں لیا گیا۔ 2025 میں طورخم بارڈر پر 277 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 1595 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر طورخم بارڈر پر داخلے سے روک دیا گیا، طورخم بارڈر پر 36 ہزار 70 افغان مریض علاج کیلئے پاک افغان دوستی اسپتال آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ ہر ایڈیشن کے لیے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ممکنہ طور پر گزشتہ فائنل کی طرح تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کے بجائے دی اوول میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات ہیں۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر لارڈز کو پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اوول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل 2023 میں بھی فائنل اسی میدان میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔