پی ایس ایل کی نئی ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں؟ نام بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ‘سیالکوٹ’ کامیاب بولی کے بعد خریدنے والے حمزہ مجید نے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم میں موجود اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد رضوان اور بابر اعظم اچھے لگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟
حمزہ مجید نے کہا کہ کھلاڑی لیتے ہوئے اپنی پسند کو مدنظر نہیں رکھوں گا بلکہ ہمارا مقصد کھیل جیتنا ہوگا، بورڈ بن چکا ہے اور کھلاڑی لینے کا فیصلہ ان کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی کے کھلاڑی ٹیم میں شامل کروں گا تو لیگ کو آگے نہیں لے جاسکوں گا۔
واضح رہے کہ حمزہ مجید چوہدری او زی گروپ کے چیئرمین ہیں جو کل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 8ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘سیالکوٹ’ ٹیم کا مالک بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا پیغام دیا؟
ان کی کمپنی او زی ڈیولپرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بولی کے عمل میں 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر سیالکوٹ کے نام سے ٹیم حاصل کرلی۔
پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کی ابتدائی بولی 170 کروڑ روپے رکھی گئی تھی جسے اوزی گروپ نے 185 کروڑ روپے کی بلند ترین بولی پر پہنچاکر فرنچائز اپنے نام کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل کرکٹ کھلاڑی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کرکٹ کھلاڑی پی ایس ایل کی کروڑ روپے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی