پاکستان کو ایوی ایشن شعبے میں بڑا اعزاز حاصل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے۔سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ (کٹائی) کو ہوائی اڈوں کی عالمی تنظیم ایئرورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت دے دی گئی۔
سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل میں شمولیت ملنا پاکستان کی ایوی ایشن کے لیے مثبت عمل ہے۔
عالمی سول ایوی ایشن کے حکام بھی سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ میں کورسز کروانے آتے ہیں۔
سول ایوی ایشن ٹرینگ انسٹیٹیوٹ میں ایوی ایشن سے متعلق 208 بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورس کروائے جاتے ہیں اور اب تک 48 سے زائد ممالک کے سول ایوی ایشن سے منسلک ایوی ایشن ماہرین کو کورسز کروا چکے ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جوائن کرنے والے افسران اور عملے کو تربیتی ایوی ایشن کورسز کے لیے سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ سے کورسز کرنا لازمی ہوتا ہے۔
عالمی تنظیم ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے 170 ممالک رکن ہیں۔
حکومت نے ایوی ایشن شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے وزارت دفاع کو ٹاسک دے رکھا ہے۔ سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ کا ایئر پورٹس کی عالمی تنظیم میں شامل ہونا ان ہی کاوشوں کا تسلسل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ