اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہو گی: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہو گی: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہوگی۔شہرِ قائد کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوبھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو لندن پلان کے تحت غیرقانونی طریقے سے ختم کیا گیا،یہ جنگ تحریک انصاف نہیں سب کی ہے،حق اورسچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا، اس تحریک میں سب نے ہمارا ساتھ دینا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کیعوام تحریک انصاف سے مطمئن ہیں تو تیسری بارمینڈیٹ دیا، یہ کہاں لکھا ہے ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کر سکتا، ہم نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ کیا تھا جس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ امن جرگے کے15نکاتی ایجنڈے پرسب نیاتفاق کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کا پہلیدن سیموقف ہےآپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، اگر خیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہوگی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ ہو نے چاہئیں لیکن دیکھنا ہوگا سامنیوالا کتنا بااختیارہے، کل تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ کی دعوت دینے سے اِن کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔
انہوں نے آپریشن کی اجازت مانگنے کے سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے سٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے، مذاکرات اور مزاحمت کا مینڈیٹ محمود اچکزئی، راجہ ناصرعباس کے پاس ہے، ہمارا جھگڑا یہی ہے کہ کوئی اجازت نہیں مانگتا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق این ایف سی میں ہمارا شیئرنہیں دے رہا، وفاق نے خیبرپختونخوا کے چارہزار758ارب بقایا جات دینے ہیں۔ ،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارا واحد صوبہ ہے جس میں ہرشہری کو20لاکھ مفت علاج کی سہولت ہے اور سستی بجلی سے پورے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکی بھی سعودی، پاکستان دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں، بلومبرگ ترکی بھی سعودی، پاکستان دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں، بلومبرگ وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کیلئے آج رات روانہ ہوں گے کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر، مفت ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت نجی کمپنی سے معاہدہ امریکی پالیسیاں عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہیں؛ دنیا کو لٹیرے سے بچانا ہے؛ جرمن صدر تمام اہم اقتصادی فیصلوں کو قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،اسحاق ڈار کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں: سہیل آفریدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کہا کہ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔