پھالیہ (نیوزڈیسک )ایکسچینج ملازم ارقم طارق 93 ہزار یورو حبیب بینک ایکسچینج جمع کروانے نکلا،مگر راستےہی سے غائب ہوگیا،پولیس۔نجی بینک کا ایک ملازم تقریباً 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ایکسچینج ملازم ارقم طارق 93 ہزار یورو حبیب بینک ایکسچینج میں جمع کروانے کے لیے نکلا تھا، تاہم راستے ہی سے غائب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رقم لے کر دوسرے بینک نہ پہنچنے کا انکشاف ہوتے ہی بینک انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

تھانہ پھالیہ پولیس نے بوتھ آفیسر عزیز اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بینک ملازم کے خلاف دفعہ 408 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا