وادی تیراہ: متاثرین کی رجسٹریشن جاری، 10 جنوری سے باقاعدہ نقل مکانی شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان ملک دین خیل سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے جبکہ شیڈول کے مطابق 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں متاثرین کے لیے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں اب تک 2500 سے زائد خاندانوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 176 خاندانوں کو نادرا اور دیگر متعلقہ محکموں سے کلیئرنس کے بعد ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی مرحلہ وار ایڈوانس مالی امداد دی جا رہی ہے، شیڈول کے تحت نقل مکانی کا عمل 10 جنوری سے شروع ہو کر 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس مالی امداد دی جائے گی جبکہ ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم بھی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت متاثرین اپنی مرضی کے مطابق رہائش اختیار کر سکیں گے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے، آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وادی تیراہ نقل مکانی لاکھ روپے کے مطابق کا عمل
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔