پنجاب کے اسپتالوں میں تمام اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260110-08-15
لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب کے اسپتالوں میں سیکورٹی گارڈ،وارڈ بوائز،نرس، فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کیلئے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر
صدارت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اسپتالوں کے سیکورٹی گارڈز، وارڈ بوائز،نرسوں اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لیے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت دے دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں میں صرف پرفارمنس کی بنیاد پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لیے دے رہے ہیں اب بھی ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے،نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتالوں میں اجلاس میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے