ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آ باد کے تحت محفل مشاعرہ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آ باد کی جانب سے شہر کراچی کے باذوق سامعین کیلیے آج بروز ہفتہ 10جنوری، 8 بجے شب یونین کمیٹی نمبر 02عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں پروفیسر سحر انصاری کی زیر صدارت شب سخن (محفل مشاعرہ) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر،چیئر مین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اورملک بھر سے20 سے زایدمشہور و معروف شرکاء شعراء کی خصوصی شرکت کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔