بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں فوڈ سیفٹی قوانین کے خلاف ورزی پر33فوڈ پوائنٹس کیخلاف کارروائیاں اور جرمانے کیے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران کھانے پینے کے 79 مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی، جہاں متعدد سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر 33 فوڈ پوائنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی، جبکہ ناقص صفائی، غیر محفوظ اسٹوریج اور حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات پر 25 ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ کارنرز اور پکوان مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ انسپکشن کے دوران بار بار استعمال ہونے والا اور خراب کوکنگ آئل برآمد کیا گیا جسے ضبط کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق متعدد مراکز میں مضر رنگوں، چائنیز نمک اور غیر معیاری اجزا کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا۔علاوہ ازیں بغیر فوڈ بزنس لائسنس کے چلنے والے کئی فوڈ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی، جبکہ معمولی خامیوں پر 24 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔