Jasarat News:
2026-07-24@12:02:24 GMT

جرمنی، فرانس ، برطانیہ اور روس برفانی طوفان کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن ؍ پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)یخ بستہ موسم نے کو فرانس اور برطانیہ کو جماکر رکھ دیا۔ طوفان گوریٹی شمالی یورپ سے تیزی سے گزرا، جس سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ ماہرین موسمیات نے برطانیہ سے جرمنی تک عوام سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے موسم کے حوالے سے خبردار کیا ۔ اس میں جنوب مغربی برطانیہ کے سکیلی اور کارن وال میں سرخ رنگ کی آندھی کا انتباہ بھی شامل تھا۔ فرانس میں شمالی نارمنڈی خطے میں تقریباً 3لاکھ 80ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوئی، جبکہ برطانیہ میں تقریباً 65ہزار گھروں کو بجلی مہیا نہیں کی جا سکی۔حکام نے بتایا کہ رات کے وقت فرانس کے شمال مغربی علاقے میں 216 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔آندھی سے کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔اطلاع کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی آنے کی توقع ہے اور بڑی لہریں ساحلی علاقوں میں خطرناک حالات پیدا کرسکتی ہیں۔ ویلز، وسطی اور شمالی برطانیہ کے بعض حصوں میں برفباری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے ،جب کہ بعض علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ برطانوی نیشنل ریلوے نے کہا ہے کہ آئندہ 2روز میں ٹرین سروسز متاثر ہوں گی، اور جب تک ضروری نہ ہو سفر سے گریز کریں۔ جمعہ کے روز شمالی فرانس میں اسکول بند رہے، جہاں 30 دیگر صوبوں میں موسمی وارننگ جاری کی گئیں ۔یورپ میں نا مساعد موسمی حالات سے 8افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جرمنی میں شمال میں شدید برفباری اور ہواؤں سے اسکول،اسپتال اور نقل و حمل کے روابط متاثر ہیں۔جرمن موسمیاتی سروس نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں 15 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے اور جنوب میں برف جم جانے کے باعث پھسلن کا خدشہ ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت بعض علاقوں میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ کئی علاقوں نے اعلان کیا گیا کہ جمعہ کے روز اسکول بند رہیں گے، جن میں شمالی شہر ہیمبرگ اور بریمن شامل ہیں۔ ہیمبرگ میں جمعرات کے روز موسم کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں پہلے ہی تاخیر اور منسوخیاں ہو چکی تھیں۔ قومی ریلوے کمپنی نے آنے والے دنوں میں بڑی تاخیریوں کی وارننگ دی ہے اور پٹڑیوں اور پلیٹ فارمز سے برف صاف کرنے کے لیے 14ہزار سے زائد ملازمین کو متحرک کیا ہے۔ موسمیاتی سروس نے کہا کہ طوفان ہفتے کے روز تک اور برفباری پیر تک رک جائے گی۔واضح رہے کہ رواں موسم سرما کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران یورپ اور برطانیہ میں شدید قرار دیا جارہا ہے ۔ ادھر روس بھر میں برفانی طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں دارالحکومت ماسکو سمیت متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ۔ محکمہ موسمیات نے ماسکو اور وسطی روس کے شہروں میں اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور سائیکلون نے روس کے وسطی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث مسلسل برف باری، برفیلی آندھی اور شدید منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں اس شدت کی برف باری کو گزشتہ کئی دہائیوں میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ برفانی طوفان کے باعث ماسکو کے ہوائی اڈوں پر سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کئی پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں ا ندھی کے روز

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ