data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)صدر،پاکستان بزنس گروپ(کراچی ریجن)،کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی اور سینئروائس چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف انعام کوسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کئے جانے پر آصف انعام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ آصف انعام ایک ممتاز پاکستانی بزنس مین اور صنعتکار ہیں جن کا ٹیکسٹائل سیکٹر میں ایک مضبوط مقام ہے جبکہ وہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرگرم رہنما ہیں،انہوںنے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، مشرق وسطیٰ اور دور مشرق کا وسیع دورہ کیا ہے، جس سے انہیں عالمی سطح پر وسیع تجربہ حاصل ہوا ہے۔ وہ کاٹن اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک ماہر ہیں اور اس میدان میں اہم تحقیق کر چکے ہیں۔ ان کے پاس کاٹن کی مختلف اقسام کی مکمل تفصیلات ہیں اور انہیں ملکی توانائی کے چیلنجز خصوصاً ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ان کے اثرات کے بارے میں گہری بصیرت حاصل ہے۔ ان کی معیشت، تجارت اور صنعت سے متعلق رائے کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے اور قومی میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے رائے لی جاتی ہے۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ آصف انعام ڈائمنڈ انٹرنیشنل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جو ایک اہم ٹیکسٹائل اسپننگ ادارہ ہے جس کی سالانہ آمدنی تقریباً 12 ارب روپے ہے، اور وہ کاٹن ملز لمیٹڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر ہیں، جو ایک اور اہم اسپننگ مل ہے جس کی سالانہ آمدنی تقریباً 14 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر میں آصف انعام گرانقدر سرمایہ ہیں اور ان کی معلومات قابل قدر ہیں اورامید ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں انتہائی لگن کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں گے۔ملک خدا بخش نے نئے منتخب شدہ ڈائریکٹرز زہیر صدیقی، سائرہ نجیب احمد، عثمان احمد چوہدری، محمد دآ د بیزئی، محمد اکرم، محمد ریحان ہاشمی، محمد علی خان، خالد رحمان، سلمہ فیرستا اور نوید ملک کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک خدا بخش نے ہیں اور

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں