دمبولا میں موسلا دھار بارش، پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد سیریز کا حتمی فیصلہ اب تیسرے اور آخری میچ سے مشروط ہو گیا ہے۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں واقع انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے آغاز سے قبل ہی موسم نے کھیل پر اثر ڈال دیا اور مسلسل بارش کے باعث میدان کھیل کے لیے موزوں نہ رہ سکا۔
میچ کے مقررہ وقت پر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث پچ کو فوری طور پر کورز سے ڈھانپ دیا گیا جب کہ آؤٹ فیلڈ مکمل طور پر گیلی ہو جانے کے باعث ٹاس کا انعقاد بھی ممکن نہ ہو سکا۔ میچ آفیشلز نے موسم کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا تاہم بارش کے نہ تھمنے اور میدان کی خراب حالت کے باعث ریفری نے بالآخر میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دمبولا میں ہی کھیلے گئے پہلے مقابلے میں سری لنکن ٹیم 19.
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا اور 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 51 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جب کہ صائم ایوب نے 25 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز کا اضافہ کیا۔ اس فتح کے بعد پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان