پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط، چوکس اور غیرضروری نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور زاہدان و مشہد میں قونصل خانوں کے ہنگامی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔
آئرلینڈ کا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔