پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کریگا، برطانوی خبر ایجنسی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کریگا، برطانوی خبر ایجنسی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان سوڈان کو ہتھیار اور جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے ایک معاہدے کے آخری مراحل میں ہے۔ روئٹرز کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک سابق اعلی افسر اور تین باخبر ذرائع نے بتایا ہیکہ پاکستان سے اسلحیکی خریداری کا یہ معاہدہ سوڈانی فوج کے لیے بڑی تقویت فراہم کریگا جو نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے خلاف برسرپیکار ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان گزشتہ ڈھائی برس سے جاری تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دے چکا ہے، جس میں متعدد غیر ملکی مفادات شامل ہو چکے ہیں، یہ تنازع بحیرہ احمر کے تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم اور سونے اور دیگر معدنی وسائل سے مالا مال اس ملک کے ٹکڑے کرنیکا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہیکہ معاہدے کے تحت پاکستان سوڈانی فوج کو 10 قراقرم-8 لائٹ حملہ آور طیارے، نگرانی اور خودکش حملوں کے لیے 200 سے زائد ڈرونز اور جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کریگا۔
پاک فضائیہ کے سابق اعلی افسر کے مطابق قراقرم-8 طیاروں کے علاوہ اس سپر مشاق تربیتی طیارے بھی فراہم کیے جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پاکستان کےJF-17 جنگی طیارے بھی اس معاہدے کا حصہ ہوں، تاہم انہوں نے ان طیاروں کی تعداد یا فراہمی کے شیڈول کی وضاحت نہیں کی۔
روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سوڈان کے عسکری حکام نے اس خبر پر تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت کے لیے ایک اور اہم کامیابی ہے، جس میں خاص طور پر اس وقت دلچسپی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جب گزشتہ سال بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستانی جنگی طیارے استعمال کییگئے۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد نے لیبیا کی نیشنل آرمی کے ساتھ 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جو پاکستان کی تاریخ کے بڑے دفاعی سودوں میں سے ایک ہے، اور اس میں JF-17 جنگی طیارے اور تربیتی طیارے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سپر مشاق تربیتی طیارے اور JF-17 شامل ہو سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی کے مسائل کا ادراک،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،وزیر اعظم کے پی کے مسائل کا ادراک،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،وزیر اعظم امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار ایرانی سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان سوڈان برطانوی خبر جنگی طیارے خبر ایجنسی ارب ڈالر کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو