مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد 16, 17 جنوری کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی) سالانہ قرآن خوانی بیاد بزرگ مائی صاحبان موہڑہ شریف مری کی محافل انشا اللہ مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں 16, 17 جنوری 2026 کو سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک مدظلہ العالی کے زیرِ سرپرستی انعقاد پذیر ہونگی ۔ایسی بے مثال محفلِ پاک کہ جس میں کروڑوں کی تعداد میں قرآنِ پاک اللہ کریم کی بارگا میں پیش کیئے جاتے ہیں سالارِ اعلی سلسل عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلحضرت الحاج پیر ہارون الرشید رح نے سالِ نو کے آغاز میں قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد اس غرض و غایت سے کیا کہ سارا سال اس کلامِ پاک کی برکت سے امتِ مسلمہ مستفیض ہوتی رہے۔ محفل پاک میں تلاوت، نعت شریف و مناقب کے بعد سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری حضرت پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب امتِ مسلمہ سے روح پرور خطاب فرمائینگے۔ محفل کے اختتام پر پیر صاحب عالمِ اسلام کے لئیے خصوصی دعا فرمائیں گے ۔ دین و دنیا اور آخرت کی تمام تر بھلائیاں حاصل کرنے کے لئیے احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ایتھوپیا کے سب سے بڑا ایویشن انفراسٹرکچر پروجیکٹ کا افتتاح پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دیدیا ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارت کاری مرکز نگاہ بن گئی پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کریگا، برطانوی خبر ایجنسی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قرآن خوانی

پڑھیں:

حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی

اسلام آباد:

حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے ترقیاتی قرضوں پر مارک اپ کی حتمی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24ء میں مارک اپ کی شرح 17.84 فیصد جبکہ 2024-25 میں 17.74 فیصد رہی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومتوں، مقامی حکومتوں، مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں اور دیگر کارپوریشنوں کے ترقیاتی قرضوں پر 11.89 فیصد سالانہ مارک اپ لاگو ہوگا، وفاقی حکومت کے کمرشل محکموں کے کیپیٹل آؤٹ لیز پر بھی مالی سال 2025-26 کے لیے 11.89 فیصد سالانہ مارک اپ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گاڑی اور گھر کی تعمیر کے لیے قرضوں اور ایڈوانسز پر بھی مالی سال 2025-26 کے دوران 11.89 فیصد سالانہ مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے