پولیس نے بتایا کہ  وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی صدر مولانا سلطان محمد وزیر کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک دینی مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں جےیو آئی کے رہنما مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔ عالم دین کو کم سن بچی سمیت نشانہ بنانے والے خارجی دہشت گردوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ  وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی صدر مولانا سلطان محمد وزیر کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک دینی مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ انہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جنوبی وزیرستان (لوئر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر شاہ وزیر نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان (لوئر) میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے مخلص اور جری رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ واقعہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ اعتدال پسند، پرامن اور جمہوری فکر پر حملہ ہے جس کی علمبردار جمعیۃ علماء اسلام ایک صدی پر محیط جدوجہد کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران