لاہور + گوجرانوالہ + قصور + ننکانہ + فیروز والہ + حافظ آباد (خبر نگار / نمائندگان) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان(پروفیشنل)گروپ کے عرفان حیات باجوہ 3559 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو  گئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر  3154 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔میاں طاہر منیر‘ ہمایوں ظہیر بھٹی نائب صدور‘ ماڈل ٹاؤن سیٹ پر آصف کنول‘ کینٹ نشست پر زاہد محمود گل3991 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ ملک فہد نثار سیکرٹری‘ جوائنٹ سیکرٹری ثمینہ بسرا‘ فنانس سیکرٹری زوہیب خان‘ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر نعمان علی گورائیہ‘ آڈیٹر راحیلہ حفیظ کامیاب ہوئیں۔   نومنتخب صدر عرفان حیات باجوہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ملک سے ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔ 26 اور 27 ویں ترمیم کے خلاف تحریک کا آغاز ہو چکا  ہے۔ آزاد عدلیہ اور آئینی ترمیم کے خاتمے کے لئے کام کریں گے۔ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے علی ناصر قادری صدر جبکہ اسی پینل کے کامران ممتاز چھینہ ایک ووٹ کی معمولی برتری سے کامیاب ہوئے، مدِمقابل امیدوار ملک علی عمران اعوان کو مسلم لیگ (ن) کی وزیر ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کی حمایت حاصل تھی۔ ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے چوہدری مبشر عزیر گجر صدر جبکہ عمر بلال تارڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تحصیل بار فیروز والہ کے صدر وارث علی بھٹی‘ جنرل سیکرٹری سبطین محمود کامیاب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ میں رانا فرحان علی خاں 1511 ووٹ لیکر صدر جبکہ حق نواز ہنجرا 1129 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، مٹھائی تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ڈسٹرکٹ بار وزیر آباد کے انتخابات پروگریسیو لائرز گروپ (گوندل گروپ) کے عمران عصمت چوہدری صدر، پروگریسیو گروپ کے وقار احمد رندھاوا سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ بار قصور کے انتخابات میں سابق صدر بار چوہدری محمد احمد لطیف صدر، جنرل سیکرٹری شہباز علی خاں، سنیئر نائب صدر مہر محمد اختشام، نائب صدر نوید احمد خاں، لائبریری سیکرٹری محمد عرفان، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری رضوان اقبال، فنانس سیکرٹری محمد احمد محبوب اور آڈیٹر کے عہدہ پر جنید احمد خاں کامیاب قرار پائے۔ بہاولپور بار کے شیخ خورشید احمد سہو صدر‘ جنرل سیکرٹری منیب الرحمن بھٹی‘ ڈسٹرکٹ بار پاکپتن کے رانا امجد الیاس صدر‘ جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر عرفات‘ ڈسٹرکٹ بار گجرات کے سید فدا حسین شاہ صدر‘ مرزا کاشف بیگ جنرل سیکرٹری‘ بھکر ڈسٹرکٹ بار کے عامر اسحاق ہمدانی صدر‘ جنرل سیکرٹری محمد علی کھچی منتخب ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے میاں طارق محمود صدر‘ چوہدری کلیم اﷲ گل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکرٹری منتخب ہو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ووٹ لیکر گروپ کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے