اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کون سے ملک یا شہر میں موبائل یا گاڑی چھینے پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، عوام سراپا احتجاج اور ان کی کوئی داد فریاد سننے والا نہیں ہے، صوبہ میں قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے مگر مراد علی شاہ حکومت قیام امن اور عوام کی حفاظت میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔  امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بدامنی اور سندھ میں ڈاکو راج ہے، شہر کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں آئے روز معصوم لوگوں کا قتل 17 سال سے سندھ پر مسلط پیپز پارٹی حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا کھلا ثبوت ہے، جماعت اسلامی سندھ میں ”بدلو نظام سنواردو سندھ کو“ مہم کے ذریعے وڈیرا شاہی اور کرپٹ نظام کیخلاف بڑی تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی نظم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ عسکری اداروں کی سیاست میں مداخلت کو ختم کیا جائے، ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہ کر کاکام کرنا چاہیئے، جماعت اسلامی ایک نظریاتی دینی جماعت ہے جو ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے کام کررہی ہے، سندھ حکومت صوبے میں قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے، عملی طور سندھ لاوارث اور پورا صوبہ ڈاکو راج کے حوالے ہے، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے، صوبائی دارالخلافہ کراچی لہو لہو ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع