ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا آئین کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی آفس کا دورہ کیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ، فردوس نقوی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے علامہ مبشر حسن اور علامہ صادق جعفری شریک تھے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حیات عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہر قائد اور سندھ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے 8 فروری کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اصل عوامی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی مکمل آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیںحیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں مشکلات کھڑی کی گئیں، سہیل آفریدی کا ویڈیو بیان جاری
سندھ انتظامیہ اور سہیل آفریدی کے درمیان رات بھر جاری آنکھ مچولی ختم، وزیر اعلیٰ کراچی پہنچ گئے
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فروری سے قبل سیاسی انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی ہر کال پر سندھ بھر میں لبیک کہا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے خبردار کیا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
آخر میں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کے کیا کہ
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔