Jasarat News:
2026-07-24@06:50:34 GMT

خواتین پہ موبائل استعمال کرنے کی پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت کی ریاست راجستھان میں سامنے آنے والا حالیہ واقعہ خاصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ جہاں ایک دیہی پنچایت نے پندرہ دیہات میں بہوؤں اور نوجوان خواتین کے لیے کیمرہ والے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے، یہ پابندی 26 جنوری سے نافذ ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت اب اسمارٹ فونز کے بجائے صرف ’سادہ کی پیڈ فون‘ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، وہ بھی محض کال کرنے کے لیے۔پنچایت کے مطابق یہ اقدام گھریلو اور سماجی مسائل کے حل کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے اسمارٹ فون اکثر بچے استعمال کرتے ہیں، جس سے بچوں کی بینائی متاثر ہو رہی ہے اور وہ کم عمری میں ہی موبائل کے عادی بن رہے ہیں۔ پنچایت کا خیال ہے کہ اس پابندی سے نہ صرف بچوں کو اسکرین کا عادی بننے سے بچایا جا سکے گا بلکہ خاندانی نظم و ضبط بھی بہتر ہوگا۔ تاہم اسکول جانے والی بچیوں کو تعلیمی ضرورت کے مد نظر گھر میں موبائل استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، مگر سماجی تقریبات یا ہمسایوں کے گھروں میں فون لے جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔مذکورہ فیصلہ جہاں مقامی سطح پر حمایت حاصل کر رہا ہے، وہیں اسے سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ موبائل کے بے تحاشا استعمال کا مسئلہ صرف جنس یا کسی ایک طبقے تک محدود نہیں، بلکہ یہ پورے معاشرے کا مسئلہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق حل پابندیوں کے بجائے آگاہی، تربیت اور متوازن استعمال میں پوشیدہ ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار