کس کو کیا تحفہ ملا؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر دو ہزار پچیس کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیئے ۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کےمطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ تحائف وصول کرنےوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔
اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری، صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے-
ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کےمطابق اکتوبر تا دسمبرکی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نےتمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔
متنازع ٹویٹ کیس, ایمان مزاری کو عدالت نے ریلیف دے دیا
کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے اور اس حوالے سے کارروائی عمل میں ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کابینہ ڈویژن توشہ خانہ
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔