ٹانک میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے بکتر بند گاڑی تباہ ہو گئی اور 5 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
بکتر بند گاڑی پر دھماکا گومل بازار روڈ پر ہوا، بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بکتر بند گاڑی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔