اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بیانیے کا بھرپور اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور انہیں اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں پیغامِ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کل پشاور کا دورہ کرے گی، جہاں تمام مکاتبِ فکر کے علما سے گفتگو کی جائے گی اور یہ پیغام عام کیا جائے گا کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سا اسلام ہے جس کے نام پر بھارت سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں دھماکے کیے جائیں؟ یہ سارا عمل پیسے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور افغان حکومت ہر دوسرے روز بھارت جا کر مذاکرات کر رہی ہے، آئے روز فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے عزائم کھل کر سامنے آتے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اور تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید برآں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیغام امن کمیٹی میں اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک بااختیار کمیٹی ہے جو دہشتگردی کے بیانیے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے گی اور معاشرے میں امن و ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار