جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی سفارش کردی۔
مزید پڑھیں: پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آج ہونے والے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جن کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس نے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج تقرری کی توثیق کردی گئی۔ جبکہ جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریتی رائے سے مسترد کردی گئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد
کمیٹی ججز کی تقرری، انٹرویوز، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ہائیکورٹ ججز مستقل تعیناتی منظوری وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ مستقل تعیناتی وی نیوز کی مستقل تقرری جوڈیشل کمیشن تقرری کی کے لیے ججز کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔