لاڑکانہ: ڈاکو 21 زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ کرفرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کےآبائی شہر اور صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ڈاکو 21 زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ کر چلے گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ سکول لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ اس دوران راستے میں انہیں ڈاکوﺅں نے گھیر لیا، ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے لیے پولیس جائے وقوع پر روانہ ہوگئی۔
صوبہ سندھ کے وزیرداخلہ ضیاءلنجار نے کہا کہ کچے میں بڑا اور پکا آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں، خود کو چیمپئن سمجھنے والے ڈاکوئوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، اس آپریشن کے دوران کچے میں ڈاکوئوں کو نیست و نابود کریں گے، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔
اس آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔