سندھ حکومت نے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سندھ کی دھرتی پر صحافیوں نے اچھے سوالات کیے ہیں، سہیل آفریدی — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر فہیم خان کی رہاش گاہ پہنچ گئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر صحافیوں نے اچھے سوالات کیے ہیں۔
جب تک وکلاء کھڑے نہیں ہوں گے، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بہت اچھے تنظیمی پروگرام تریب دیے تھے۔
انہوں نے سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔