راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیردفاع نے  ملاقات کی جس میں  دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے شعبوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وزیردفاع  نے پیر کو جی ایچ کیو میں  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے شعبوں کی تلاش پر گفتگو ہوئی  اور علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے پاک انڈونیشیا دفاعی صنعتی تعاون کی اہمیت اور پاک انڈونیشیا ادارہ جاتی رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تربیتی اشتراک کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے سینکڑوں طلباء کیلیے خوشخبری ، پاکستان نے تعلیم کے دروازے بھی کھول دیئے

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔انڈونیشیا کے وزیردفاع  نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے انڈونیشیا کے ساتھ پائیدار دفاعی تعلقات بڑھانے،  پاک انڈونیشیا مشترکہ اقدار اور اسٹریٹیجک مفادات پر مبنی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر انڈونیشیا کے فیلڈ مارشل کے مطابق

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم