کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی بلامعاوضہ تعلیم کی فراہمی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ گورنر ہاؤس میں زیرِ تعلیم نوجوانوں نے ہائی کمشنر کو آئی ٹی تعلیم اور دستیاب سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کینیڈین سرمایہ کاروں کے لیے ایک پْرکشش ملک ہے، خصوصاً کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیاد ہے۔ملاقات کے بعد کینیڈین ہائی کمشنر نے گورنر ہاؤس میں قائم ‘‘امید کی گھنٹی’’ اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ پاکستان اور کینیڈا کے پرچم لہرائے گئے۔بعد ازاں شجرکاری مہم کے تحت کینیڈین ہائی کمشنر نے پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا