ٹانک: بکتر بند گاڑی پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد ‘پشاور، بنوں(نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+آئی این پی+ این این آئی )ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید 3 زخمی ہو گئے جبکہ اورکزئی میں ا من لشکر پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔خیبرپی کے میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید 3 زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔بکتر بند گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ،ایس ایچ او ،اے ایس آئی شیر عالم،شفیع،حضرت علی ،احسان اللہ مجید ڈرائیورشامل ہیں۔دوسری جانب اورکزئی کے علاقے یخ کنڈا میں امن لشکر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ایس ڈی پی او محبوب خان نے تصدیق کی کہ امن لشکر پر حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ۔ خیبر پی کے کے ضلع بنوں میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پو لیس ترجمان کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود کا شوپل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف س ے حملہ کیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال بھی کیا گیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، وزیرداخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی ایس ایچ او میں پولیس پولیس کی بند گاڑی حملہ کیا کے مطابق حملے میں بکتر بند کیا گیا کی جانب ہو گئے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔