سہیل آفریدی نے افغان ترجمان بن کر منافقت کی انتہا کردی،وفاقی وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد / لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نمائندہ جسارت) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے‘ پوری دنیا نے افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں جبکہ افغان سر زمین سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے نا قابل تردید شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے لکھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو دہشت گردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 11 سال سے پی ٹی آئی کے کسی لیڈر، وزیر یا مشیر پر حملہ نہیں ہوا، دہشت گردوں کے خلاف نرم رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ کو بھی وہی اٹھا کرپھینکیں گے جہاں ان کو پھینکنا ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے1200 سے زاید لوگ شہید ہوئے، آپ کوکتنا خون چاہیے جس سے آپ کی غیرت جاگے، آپ سمجھتے ہیں جتنا فساد ہوگا تو ریاست کمزور اور بلیک میل ہوگی، آپ دہشت گردوں سے نرم رویہ رکھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔