فوٹو: اسکرین گریب

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشت گردی میں کون ملوث ہے؟ صوبائی حکومت بتا دے پولیس، ایف سی، فوجی جوانوں اور لوگوں کو کون شہید کر رہا ہے؟ 

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے اور آپریشن نہ کرے، کیا پولیس خالی ہاتھ سے لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مانتے ہیں کہ وفاق نے صوبے کو سو فیصد حصہ نہیں دیا لیکن جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانہ بھی بنایا گیا؟

کے پی حکومت دلائل سے بات کرے، گالی سے مسائل حل نہیں ہوتے، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دلائل سے بات کرے، گالی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، پاکستان نے انٹرنیشل فورم پر بتایا ہے کہ افغان سرزمین بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اچانک آئی ڈی پیز آئیں گے، ان کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے کراچی میں رویے پر حیرانی ہوئی، سہیل آفریدی نے کراچی میں ان شیڈول پروگرام کیے، وہاں کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو پاکستان کے دورے کا حق ہے، لیکن صوبے کی صورت حال پر وہ یہاں زیادہ وقت دیں۔ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کو مل کر دہشت گردی کے مقابلہ کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار