درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں شجرکاری اور درختوں کے حوالے سے پھیلنے والے خدشات اور تنقید کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے تحت درختوں کے تحفظ اور اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر مملکت نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 29 ہزار 115 درخت ہٹائے گئے ہیں، تاہم اس کے مقابلے میں 8 سے 10 فٹ سے زائد قد کے 40 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری کی بعض اقسام کا موسم ابھی باقی ہے، اسی لیے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مزید درخت لگائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے 29115 ہزار درخت ہٹائے گئے ہیں جبکہ 40 ہزار ان سے بڑے قد کے درخت لگائے گئے ہیں اور شجرکاری کے موسم میں 30 مارچ تک ان جگہوں پر 60000 نئے درخت لگائے جائیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری pic.
— WE News (@WENewsPk) January 13, 2026
طلال چوہدری کے مطابق رواں برس 30 مارچ تک انہی مقامات پر 60 ہزار مزید درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ درختوں اور گرینری کے حوالے سے حقائق جانچنے کے لیے سپارکو کی سیٹلائٹ امیجری، گوگل میپس اور این ڈی وی آئی جیسے بین الاقوامی طریقہ کار استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ایوان اور صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خود ڈیٹا کا جائزہ لیں۔
مزید پڑھیں:
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر کہیں گرین ایریا کو براؤن ایریا میں تبدیل کیا گیا ہوگا تو اس کے شواہد سامنے آ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دستیاب ڈیٹا کے مطابق 2020 تک گرینری میں کمی دیکھی گئی، تاہم 2025 سے 2030 کے ڈیٹا میں گرینری کی شرح پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ کسی مخصوص منصوبے یا سیکٹر میں بلاجواز درخت کاٹے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
طلال چوہدری نے زور دیا کہ بلا تحقیق تنقید کو فیشن نہیں بنانا چاہیے اور وفاقی دارالحکومت کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے چیئرمین یا کسی افسر پر ذاتی حملے درست نہیں کیونکہ تمام فیصلے پالیسی اور حکومتی احکامات کے تحت کیے جاتے ہیں، جن کی ذمہ داری حکومت قبول کرتی ہے۔
وزیر مملکت نے سی ڈی اے کے افسران کو پیشہ ور اور قابل قرار دیتے ہوئے کہا کہ منفی تنقید کے بجائے اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد داخلہ درخت سپارکو سی ڈی اے سیٹلائٹ امیجری طلال چوہدری گوگل میپس وزیر مملکت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد داخلہ سپارکو سی ڈی اے سیٹلائٹ امیجری طلال چوہدری گوگل میپس وزیر مملکت طلال چوہدری وزیر مملکت درخت لگائے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے