آپکوافغانستان سے ہمدردی ہے تو ادھر چلے جائیں یا ہم آپکو چھوڑ آتے ہیں : طلال چوہدری کی سہیل آفریدی پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ 3 صوبوں میں گئے کہیں کسی شہید کا گھر آپ کو نظر نہیں آیا، آپ جان بوجھ کرسیف سٹی کیمرے نہیں لگاتے آپ نے فرانزک لیب نہیں بنائی ، وزیراعلی ہو یا کوئی اور عہدیدار،مبہم بیان بازی قبول نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق طلال چوہدری کا کہناتھا کہ آپ کو اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں ، 1200 لوگ شہید ہوگئے کتنے لوگ اور چاہیے، کتنے لوگوں کو بموں سے اڑا دیا گیا ، آپ جان بوجھ پر ابہام پیدا کرتے ہیِں ، 11سال سے پی ٹی آئی کے کسی اہم عہدیدار،وزیر، مشیرپر حملہ نہیں ہوا، 11سال میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر حملے ہوئے کیونکہ وہ دہشتگردوں کیخلاف بولتے ہیں، آپ کا ترجمان کھل کر نہ دہشتگردوں کی مذمت کرتا ہینہ سیکیورٹی فورسزکی حمایت کرتا ہے، اپنے آئی جی سے پوچھیں کہ ان کیٹریننگ کیمپ کہاں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نیاپنی نام نہاد اسٹریٹ مہم میں قومی مفاد سے متعلق بات کی، وزیراعلی نے کہا اگرافغانستان دہشتگردی کر رہا ہے تو ہمیں اسے کے ثبوت دینے چاہیے، دہشتگردی کے حوالے سے انکے بیان سے ابہام پیدا ہوا، دہشتگرد کو دہشتگرد کہنے سے اجتناب کررہے ہیں، ہمارے دو ہمسائے ہیں ایک ہمسایہ ہمارے خلاف سرمایہ لگا رہا ہے اوسرا عمل کر رہا ہے۔

طلال چوہدری کا کہناتھا کہ ہماریلوگوں کے سروں کے فٹبال بنے آپ بیانیہ بنا کر انکی حمایت کر رہے ہیں، زیادہ دہشتگردی کے واقعات بھی خیبر پختونخوا میں ہوئے ، کسی کو پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، آپکوافغانستان سے ہمدردی ہے تو ادھر چلے جائیں یا ہم آپکوچھوڑ آتے ہیں ، آئندہ دہشتگردوں کے حق میں کوئی بھی بیان آیا تو برداشت نہیں کیا جائیگا ، ہمیں سیاسی سرگرمی سے اختلاف ہے نہ ہم کسی کو روکیں گے، وزیر اعظم خود خیبر پختونخوا کے کئی دورے کرچکے ہیں ، کانٹر ٹیرارزم اجلاس میں وزیراعلی تشریف نہیں لاتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب شیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی: رائٹرز بلاول کی مداخلت،ن لیگ اور پی پی کے اختلافات ختم ،معاملات حل ٹرمپ کا ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہمدردی ہے تو طلال چوہدری چلے جائیں

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ