Islam Times:
2026-07-24@10:07:31 GMT

ایران میں استعمار کو شکست 

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

ایران میں استعمار کو شکست 

اسلام ٹائمز: جب امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں گذشتہ سال ہونے والی بارہ روزہ جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے اس بار اپنا انداز بدلا اور ایران میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بغاوت کی سی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ایرانی قوم مذہبی وابستگی کیساتھ ساتھ شدید محب وطن ہے، وہ کسی صورت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، چاہے وہ مذہبی طبقہ ہو یا لبرل۔  رپورٹ: سید عدیل عباس

گزشتہ دنوں ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، جہاں مظاہرین نے مہنگائی کو اس کا سبب قرار دیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے اندر جس طرح مہنگائی ہوئی ہے ایران اب بھی اس حوالے سے ایک سستا ملک ہے، جس میں بجلی بالکل مفت اور تقریباً دو ڈالر میں 60 لیٹر پٹرول ملتا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی دنیا کے مقابل بہت سستی ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایران کو ہمیشہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا اور عراق سے مسلسل کئی سالوں تک جنگ کا بھی سامنا رہا، اس کے بعد مختلف مواقع پر سامراجی قوتوں نے ہمیشہ اپنے مزموم مقاصد پورے کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے۔ حال ہی میں اسرائیل کا ایران پر حملہ تہران کو مسلسل دباؤ میں رکھنے کی کوشش ہے۔ ایسی صورتحال میں بھی عوام کا پرامن طور پر سڑکوں پر نکلنا کوئی غیر معمولی نہیں تھا، تاہم درحقیقت یہ سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔

بہرحال اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ایران میں ہنگامے ہوئے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ہنگامی کیوں ہوئے اور پس پردہ محرکات کیا ہیں؟ ان سوالوں کا جواب ضروری ہے اور اس معاملے کا فی الفور جائزہ بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کیا واقعاً یہ ہنگامے مہنگائی کے خلاف تھے۔؟ اگر ایسا ہے تو حکومت نے فوری طور پر اس کا ادراک کیا اور ماہانہ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا لہذا یہ ہنگامے ختم ہو جانے چاہیے تھے، اور ان کو پرتشدد بنانے کی ضرورت نہ تھی لہذا یہ بات صاف سمجھ آ رہی ہے کہ استعماری قوتوں اور ان کے اعلیٰ کاروں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ایرانی حکومت کو گرانے کی بات کی اور یقیناً کچھ لوگوں کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے، ورنہ مساجد اور مزارات کو جلانا اور نقصان پہنچانا کسی صورت مہنگائی سے تعلق نہیں رکھتا۔ 

جب امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں گذشتہ سال ہونے والی بارہ روزہ جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے اس بار اپنا انداز بدلا اور ایران میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بغاوت کی سی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ایرانی قوم مذہبی وابستگی کیساتھ ساتھ شدید محب وطن ہے، وہ کسی صورت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، چاہے وہ مذہبی طبقہ ہو یا لبرل۔ لہذا جیسے ہی انہیں اس بات کا احساس ہوگا کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار بن رہے ہیں تو وہ فوری طور پر ان معاملات کو ختم کردیں گے اور ملک کے امن کو بحال کریں گے، لہذا جہاں تک بات رجیم چینج کی ہے تو یہ استعماری خواہش گذشتہ روز حکومتی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنی موت آپ ہی مر گئی ہے۔ 

یہاں قابل ذکر ہے کہ ایران اور انقلاب اسلامی کیخلاف رچی گئی اس سازش کو تقویت دینے میں امریکہ، صیہونی اور مغربی میڈیا کیساتھ ساتھ پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کے ذرائع ابلاغ نے بھی انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے مسلم امہ کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج ہونے والی عظیم ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ دشمن قوتیں ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرنا چاہتی تھیں، تاہم ایرانی عوام نے ان سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی قوم ایران میں ایران کے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی