اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار، امریکا میں داخلے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے ارکان پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مقصد اخوان کی تشدد، عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
مارکوروبیو کا مزید کہنا تھا کہ اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں گے ۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے بعد اخوان المسلمین کو دی جانے والی مالی معاونت غیر قانونی تصور کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اخوان المسلمین کو
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔