میانمر نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی ڈرائونا خواب بنادیا‘ گیمبیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میانمر نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی ڈراو¿نا خواب بنادیا‘ گیمبیا
نیویارک: گیمبیا کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ میانمر نے نسل کشی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراو¿نا خواب بنا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق گیمبیا کے وزیر انصاف داو¿دا جالو نے گیمبیا کی جانب سے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں ججوں کو بتایا کہ میانمر نے نسل کشی کی اور اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو تباہی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی زندگیوں کو جہنم بنادیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روہنگیا عام لوگ تھے جو عزت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ گیمبیا کے وزیر انصاف نے آئی سی جے کے ججوں کو بتایا کہ میانمر کی فوج نے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اس خون ریزی پر کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ یہ پہلا نسل کشی کیس ہے، جس کی عالمی عدالت انصاف مکمل سماعت کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روہنگیا مسلمانوں میانمر نے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ