ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شکار پور نے 2030تک کیلیے باڈی منتخب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شکارپور کی سال 2026 سے 2030 تک کے لیے نئی باڈی منتخب کر لی گئی، جس میں ضلع کی چھ (6) ہاکی کلبوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ جن میں مہران ہاکی کلب، جنون ہاکی کلب، بھٹائی ہاکی کلب، شہید شیراز ہاکی کلب، کھوکر ہاکی کلب اور شہباز ہاکی کلب شامل تھے۔سینیئر عہدیداران کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے 2026 سے 2030 تک کے لیے درج ذیل عہدیداران منتخب کیے گئے صدر جمیل احمد شیخ, سینئر وائس پریذیڈنٹ استاد عبد الوہاب کاغذی، وائس پریذیڈنٹ آصف علی سومرو، جنرل سیکریٹری ریاض علی ملانو، جوائنٹ سیکریٹری آغا عبدالرؤف، خزانچی عرفان احمد سومرو، پریس سیکریٹری محمد ابراہیم بروہی کو منتخب کیاگیا اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ اعجاز احمد کھوکر اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی منتخب شدہ باڈی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر جمیل احمد شیخ نے کہا کہ آئندہ ہونے والے تیسرے چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب شکارپور میں بہترین پروگرام منعقد کیے جائیں گے، اور اس کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہاکی ایسوسی ایشن ہاکی کلب
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔